فٹبال فیڈریشن نیا بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں کامیاب، مالی دشواریاں ختم ہونے کا امکان

Published On 30 August,2025 06:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نیا بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں کامیاب ہوگئی۔

پی ایف ایف کی مالی دشواریاں جلد ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ پی ایف ایف نے محسن گیلانی کی سربراہی میں لاہور میں نجی بینک میں نیا آفیشل اکاؤنٹ کھلوا لیا ہے۔

مقامی بینک نے فیفا کی سند کی بنیاد پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا اکاؤنٹ کھول دیا جس پر پی ایف ایف نے فیفا کو اکاؤنٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ بھجوا دی، بینک اکاؤنٹ کھلنے کے بعد اب پی ایف ایف کو فیفا کی تمام فنڈنگ جلد مل جائیں گی۔

واضح رہے کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے پی ایف ایف کا پرانا اکاؤنٹ بند ہے، آفیشل بینک اکاؤنٹ بند ہونے کے سبب ماضی میں پی ایف ایف کو فنڈز منتقل نہیں ہوپا رہے تھے۔