ٹرمپ بھی کل یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل دیکھنے جائیں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

Published On 06 September,2025 05:07 pm

واشنگٹن :(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں شرکت کریں گے جو 2015 کے بعد گرینڈ سلم ٹینس ایونٹ کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کی یو ایس اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں شرکت متوقع ہے۔

2024 میں دوسری مدت کے لیے امریکہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے ٹرمپ 2016 میں پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد سے نیویارک سٹی ٹورنامنٹ میں نہیں گئے ہیں،ایک دہائی قبل اپنے آخری دورے میں اہلیہ میلانیا کے ساتھ شرکت سے پہلے وہ متعدد مواقعوں پر فلیشنگ میڈوز کا دورہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن کا فائنل عالمی نمبر ایک دفاعی چیمپئن جینک سینر اورعالمی نمبر دو کارلوس الکاراز کے درمیان کھیلا جائے گا۔