واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے ٹیرف پر عدالتی فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے ٹیرف کے معاملے پر فوری فیصلے کی درخواست کریں گے، ٹیرف ہٹا دیئے گئے تو امریکا غریب ملک بن سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ چینی صدر کا پیوٹن اور کم جونگ ان کی میزبانی کرنا چیلنج نہیں، سوشل میڈیا پر میری صحت سے متعلق خبریں جعلی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کو یکطرفہ امریکی حمایت دہائیوں حاصل رہی، بھارت نے امریکا سے بھاری ٹیرف موصول کیا، اب ہم بھارت سے ٹیرف کے ساتھ کاروبار کریں گے، چین پرٹیرف عائد نہیں کیے، مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا روسی صدر سے ذاتی اور سفارتی سطح پر بڑی توقعات تھیں، لیکن مایوس ہوا، یوکرین کے مسئلے پر جو بہترہوگا وہ کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں جرائم پر قابو پانے کیلئے نیشنل گارڈ بھیجنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔