واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالت کے مطابق فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے، عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو اپیل دائر کرنے تک ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رکھنے کی اجازت دے دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل میں کہا کہ تمام ٹیرف اب بھی نافذ ہیں، عدالت کا یہ فیصلہ امریکا کو تباہ کر دے گا، ٹیرف پر فیصلہ سنانے والی اپیل کورٹ غلط اور جانبدار تھی، سپریم کورٹ کی مدد سے ٹیرف کو قوم کے فائدے کیلئے استعمال کریں گے۔