واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکامیں غیرملکی طلبہ،صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کی جائے گی، 1978 سے ایف ویزا کے حامل غیر ملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی، طلبہ و دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا۔
محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبہ کا قیام سٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا، غیر ملکی طلبہ 4 سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے، طلبہ، میڈیا نمائندگان کو ریگولر جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے 2020 میں بھی یہ ویزا قانون تجویز کیا تھا، بائیڈن انتظامیہ نے ویزا قانون کی تجویز رد کردی تھی۔