امریکی صدر کا چین پر روس اور شمالی کوریا سے ملکر سازش کا الزام

Published On 03 September,2025 07:39 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر روس اور شمالی کوریا سے ملکر سازش کرنے کا الزام لگا دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب کو طنز بھرے پیغام میں کہا کہ چینی صدر بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کریں، امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اور کم جونگ کو میری نیک خواہشات دیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکیوں نے خون دے کر بیرونی حملہ آوروں سے چین کو آزادی دلائی، بہت سے امریکیوں نے چین کی آزادی کی جنگ میں جانیں قربان کیں، صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کو اس تاریخی موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔