واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن بہت مہذب نظر آتے ہیں لیکن وہ خالی باتیں کرتے ہیں، میں پیوٹن پر بھروسہ نہیں کر رہا، روس اب بھی یوکرین جنگ ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پیوٹن سے رابطہ کروں گا، اگر امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو روس پر ممکنہ پابندیاں عائد ہوں گی، اگر ہم پیوٹن کے فیصلے سے ناخوش ہوئے تو ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔