واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’’محکمہ جنگ‘‘ بحال کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وقت آگیا ہے چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے، محکمہ جنگ دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا، موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا نام زیادہ موزوں ہے، پینٹا گون چیف پیٹ ہیگستھ اب سیکرٹری آف وار کہلائیں گے۔
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) September 5, 2025
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں، یوکرین جنگ میں ہر ہفتے 7ہزار افراد ہلاک ہو رہے ہیں، روس یوکرین جنگ رکوانا تھوڑؑا مشکل کام ہے۔
بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے، ہم نے بھارت پر50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے، تجارت اور طاقت کے زور پر ہم نے7جنگیں رکوائیں،روس یوکرین جنگ رکوانا تھوڑا مشکل ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین سے متعلق سکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے، یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں، حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں، یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا توسخت اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا میں رجیم چینج کی کوشش نہیں کر رہے، وینزویلا کے طیاروں نے امریکی بحری جہاز کے قریب پرواز کی تو مار گرائیں گے، امریکی سکیورٹی پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں جی20اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، میری جگہ نائب صدر وینس جائیں گے۔