لوئر دیر: (دنیا نیوز) مختلف ممالک سے غیر ملکی خواتین بائیکرز خیبرپختونخوا کے علاقے تیمرگرہ پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خواتین کا تعلق کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور سکاٹ لینڈ سے ہے جو اسلام آباد سے گلگت، شندور، چترال، کالاش کے راستے تیمرگرہ پہنچیں۔
غیر ملکی بائیکرز کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل امن ہے، خود کو محفوظ محسوس کیا،دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ ملک ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور روایات سے بھرپور ہیں، پاکستان کے خوبصورت مقامات اور کلچر نے دل جیت لیا۔