لاہور: (دنیا نیوز) پولو کلب لاہور کے زیراہتمام پولو ان پنک کپ کا انعقاد ہوگیا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین اہم میچز کھیلے گئے، ریجاس دین، سی کیو گولڈ اور سامبا بینک کی ٹیمیں فاتح رہیں، ایونٹ میں 16 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، ہر ٹیم میں ایک خاتون کھلاڑی بھی شامل ہے۔
لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام آج چار اہم میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اتوار کو ہو گا، ٹورنامنٹ میں خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کی مہم جاری رہی۔