لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام پولو اِن پنک کپ کے دلچسپ مقابلوں کے پانچویں روز ریجاس اور ہارون شریف جیولرز فائنل میں پہنچ گئے۔
لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو اِن پنک کپ کے میچز جاری ہیں جہاں ٹورنامنٹ کے پانچویں روز پہلے سیمی فائنل میں راجہ سمیع اللہ کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ریجاس نے سامبا بینک کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا دیا، دوسرے سیمی فائنل میں ہارون شریف جیولرز کی ٹیم نے لاہور سمارٹ سٹی کو ساڑھے 3 کے مقابلے میں 11 گول سے شکست دی۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے لاہور آنے والی غیر ملکی خواتین پاکستان میں آکر بہت خوش ہیں، غیر ملکی خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان اپنے گھر جیسا ہی لگتا ہے، پولو اِن پنک ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو لاہور پولو کلب میں کھیلا جائے گا۔



