سیف گیمز کے دو بار گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر محمد شفیق داغِ مفارقت دے گئے

Published On 25 October,2025 07:27 pm

لاہور:(دنیا نیوز) دو بار سیف گیمز میں گولڈ میڈلز لینے والے ویٹ لفٹر محمد شفیق انتقال کر گئے۔

 محمد شفیق لیسکو میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے اور کچھ عرصے سے علیل تھے۔

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے مطابق 54 سالہ محمد شفیق نے سیف گیمز 1991ء اور 1995ء میں گولڈ میڈلز جیتے اور 11 برس نیشنل چیمپئن رہے۔

واضح رہے مرحوم  نے متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں بھی میڈلز جیت کر دیار غیر میں بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔