برطانیہ کے لینڈو نوریس نے فارمولا ون 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

Published On 08 December,2025 08:39 am

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے لینڈو نوریس نے فارمولا ون 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔

برطانوی ڈرائیور نے ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن کی چار سالہ بالادستی ختم کر دی، ابوظہبی گراں پری میں ڈرائیورز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن نے ایک گھنٹے 26 منٹ اور 7 سیکنڈز میں ریس مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن وہ مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے۔

ابوظہبی گراں پری میں اوسکر پیاستری دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ابوظہبی میں تیسرے نمبر پر آنے والے 26 سالہ لینڈو نوریس نے دو پوائنٹس کے فرق سے 2025 فارمولا ون چیمپئن شپ اپنے نام کر لی، انہوں نے 423 پوائنٹس کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

میکس ورسٹاپن 421 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، یہ لینڈو نوریس کے کیریئر کا پہلا فارمولا ون چیمپئن شپ ٹائٹل ہے۔