نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا

Published On 08 December,2025 12:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر خواتین کی ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔

خواتین کی ہائی جمپ میں ایچ ای سی کی امتل نے سلور اور پاکستان آرمی کی عروج نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں آرمی کے محمد اختر نے گولڈ میڈل جیت لیا، محمد اختر نے 14 منٹ 36.41 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان واپڈا کے عامر سہیل نے دوئم رہ کر سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے سوئم پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

شاٹ پٹ مینز ایونٹ میں آرمی کے جمشید علی نے گولڈ، پاکستان آرمی ہی کے نوشیروان نے سلور اور ایچ ای سی کے صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل جیتا۔