کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے لوگو کی رونمائی کر دی گئی۔
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کا لوگو جاری کیا گیا ہے،لوگو میں اردو میں گیارہ لکھا گیا ہے جس میں 11 کا ہندسہ بھی نمایاں ہے۔
اس سال لیگ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، شائقین بھی لیگ کے آغاز کے لیے بے حد پُرجوش ہیں اور ہر ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہو گا، جہاں افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
افتتاحی تقریب بھی لاہور ہی میں منعقد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ہوتا ہے۔