کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
15 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل۔ ہیں۔
واضح رہے تین میچوں کی سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔