فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے،ورلڈ کپ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم ایک کروڑ ڈالر 25 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ملیں گے، رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے کینیڈا، امریکا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔