ٹروبا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 282 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 155 رنز کی برتری

ٹروبا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 282 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 155 رنز کی برتری

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 199 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، سلمان علی آغا 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شان مسعود نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ان کے بعد آنے والے بیٹرز بری طرح ناکام ہوئے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان 12، آل راؤنڈر عامر جمال 3 اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، خرم شہزاد نے 19 رنز بنا کر ٹیم کا سکور 282 تک پہنچایا، محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز 29 رنز کی برتری سے شروع کی لیکن اس کی 4 وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں، تاگی نارائن چندر پال 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جسٹن گریوز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 93 کے مجموعی سکور پر کپتان روسٹن چیس بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 126 رنز بنا کر 155 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمار جوذف 22 اور کیمار روچ 5 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔