پروفائل پکچرز کا غلط استعمال روکنے کیلئے فیس بک کے نئے ٹولز

Last Updated On 17 March,2018 03:04 pm

 اس کے ساتھ ہی پروفائل پکچر پر ایک ڈیزائن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ پروفائل پکچرز کا غلط استعمال روکا جائے۔ فیس بک انتظامیہ نے کہا کہ صارفین کی پروفائل پکچرز اپنا حلقہ احباب بڑھانے کا اہم حصہ ہیں جس سے لوگوں کو دوست تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے اور نئے اہم رابطے قائم ہوتے ہیں۔

لیکن بعض خواتین اپنا چہرہ پروفائل تصاویر میں ڈالنے کا انتخاب اس لئے نہیں کرتیں کہ ان کی تصویر انٹرنیٹ پر کہیں بھی چلی جائے گی ،اس لئے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں جس سے لوگ پروفائل پکچر گارڈ سے مرحلہ وار رہنمائی ملاحظہ کرنا شروع کریں گے۔

جب آپ اس گارڈ کو شامل کریں گے تو فیس بک کے شیئر اور ڈاؤن لوڈ فیچرز آپ کی پروفائل پکچر کے لئے ڈس ایبل ہوجائیں گے ۔ فیس بک پر جو لوگ آپ کے دوست نہیں ہیں، وہ کسی کو بشمول خود کو بھی آپکی پروفائل پکچر میں ٹیگ نہیں کرپائیں گے ۔ ہم اینڈرائڈ ڈیوائسز سے آپکی فیس بک پروفائل پکچر کے سکرین شاٹ لینے سے روکیں گے ۔ہم حفاظتی نشان کے طور پر آپکی پروفائل پکچر کے گرد بلو بارڈر اور شیلڈ ظاہر کریں گے ۔