طبی تحقیق کے مصنف سٹیفن پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کی مضبوط گرفت صحت مند دل کی ساخت اور افعال سے منسلک ہوتی ہے ۔ مصافحے کے دوران ہاتھ کی مضبوط گرفت (ہینڈ گرپ) دل کی بیماریوں کے شکار افراد کی شناخت کرنے کا اہم اور آسان طریقہ ہے ۔ یہ طریقہ اختیار کرکے امراض قلب میں مبتلا افراد بھی ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا حملوں سے اپنی زندگیوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ مضبوطی سے ہاتھ ملانے والوں کے برعکس کمزور مصافحہ کرنے والے افراد میں دل کی بیماریاں بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ دوران مصافحہ مضبوط گرفت ظاہر کرتی ہے کہ ہاتھ ملانے والے شخص کا دل خون کو درست طریقے سے پمپ کررہا ہے جبکہ کمزور گرفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دل کی دھڑکن کی رفتار کم ہے جسکے باعث دوران خون کی رفتار بھی کم ہے اور ایسے شخص کے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔