ماہرباسکٹ بال کھلاڑی کی طرح کھیلتا روبوٹ

Last Updated On 19 March,2018 01:58 pm

ٹوکیو(نیٹ نیوز) ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جا رہا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں روبوٹس نے کھیلوں کی دنیا میں بھی انٹری دے دی ہے اور اب روبوٹ باسکٹ بال بھی کھیلتے دکھائی دیں گے۔

اس روبوٹ کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ماہر کھلاڑیوں کی طرح باسکٹ بال کھیل رہا ہے بلکہ اس روبوٹ نے جاپان کے نامور باسکٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور مقابلہ بھی کیا اور سب سے زیادہ فری باسکٹ بال شاٹس مار کر اُنہیں ہرا دیا۔

جاپان کی آٹوکمپنی ٹیو ٹاکی جانب سے متعارف کرایا جانے والا6 فٹ 3 انچ اونچا ’کیو‘ نامی انسان دوست باسکٹ بال روبوٹ پروفیشنل باسکٹ بال کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہتر نشانے لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس روبوٹ نے باسکٹ بال کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔