واشنگٹن(نیٹ نیوز) باصلاحیت لڑکے نے 3 ماہ کی محنت کے بعد ناکارہ و پرانی اشیا سے آرٹ کا نمونہ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے.17 سالہ زید مینک نے خراب کمپیوٹرز کے پرزوں اور موبائل فون پارٹس کا استعمال کرتے ہوئے امریکا کے مشہور علاقے مین ہٹن کا ماڈل تخلیق کر ڈالا جس میں عمارتوں کی بناوٹ، سڑکیں ، راستے اور بازار بھی ہوبہو مین ہٹن کے جیسے دکھائے گئے ہیں۔
سکول کے پراجیکٹ کے طور پر تیار کردہ اس ماڈل میں 11 سی پی یوز کے مدر بورڈ،10 سی آر ٹی مانیٹر بورڈ،18 ریمز، 15 بیٹریاں، 12 نوکیا کے فون، 7 پاور سپلائیاں،4 گھڑیاں، 4 آڈیو کارڈ، 3 ہارڈ ڈرائیوز اور دیگر اشیا استعمال ہوئی ہیں۔