لاہور: (دنیا نیوز) فرانس میں ایک ایسا ٹھری ڈی روبوٹ پرنٹر متعارف کرایا گیا ہے جو جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور ماحول دوست گھر کسی مزدور یا مستری کی مدد کے بغیر تیار کرتا ہے۔ مکان میں منفرد سسٹم کی بدولت توانائی کی بچت بھی ممکن ہوسکے گی۔
جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب گھر بنانے کے لیے مزدور اور مستری کی ضرورت نہیں رہی، فرانس میں تھری ڈی پرنٹر روبوٹ تیار کر لیا گیا جو ماحول دوست مکانات بہت ہی کم وقت میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تھری ڈی پرنٹر ، منفرد ڈیزائن کے مکانات تیار کرنے کے لیے polymer material استعمال کرتا ہے جس کے باعث آلودگی پھیلنے کا خدشہ بھی نہیں رہتا۔ روبوٹ متعارف کرنے والی کمپنی کے مطابق رواں سال جون میں اس پرنٹر کی مدد سے رہائشی اسکیم پر کام شروع کیا جائے گا۔