سام سنگ نے انٹرنیٹ فری موبائل فون متعارف کرا دیا

Last Updated On 16 April,2018 06:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی معروف الیکٹرانک اور موبائل تیار کرنے والی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسا فون متعارف کرا دیا ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی موجود نہیں ہے۔

سام سنگ کمپنی نے طالبعلموں کیلئے ایک ایسا موبائل فون متعارف کرا دیا ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی موجود نہیں ہے تا کہ وہ اپنا وقت سوشل میڈیا پر صرف کرنے کی بجائے اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکیں۔ اس موبائل فون کو بزرگوں کیلئے بھی بہت کارآمد قرار دیا جا رہا ہے جنھیں سوشل میڈیا سے کووئی دلچسی نہیں ہے۔

سام سنگ کا نیا گلیکسی جے 2 پرو میں عام ٹچ سکرین فون جیسی خصوصیات ہیں لیکن اس میں انٹرنیٹ کنکٹ نہیں کیا جا سکتا۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئے فون میں تھری جی، ایل ٹی ای اور وائی فائی کو بلاک کر دیا گیا ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے میں مدد دینا ہے، اسی طرح یہ فون ایسے بزرگ افراد کے لیے بھی بہترین ہے جنھیں آن لائن جانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔