ایریزونا :چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

Last Updated On 11 April,2018 03:09 pm

طیارے نے پونے نو بجے اڑان بھری ، ٹیک آف کے چند منٹ بعد چیمپئنز گالف کورس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

ایریرونا (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست ایریزونا کے شہر سکاٹس ڈیل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے پر سوار چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے فیڈرل ایوی ایشن حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق پونے نو بجے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد چیمپئنز گالف کورس میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور اس پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔