دونوں نوجوانوں کو کھڈوانی میں ایک مظاہرے پر فائرنگ کے دورن شہید کیا گیا، چار گھروں کو آگ لگی دی گئی
کلگام (دنیا نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کلگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ ضلع کلگام کے علاقےکھڈوانی میں مظاہرین پر گولیاں برسادیں۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے دونوجوان شہید ہوگئے،چار گھروں کو آگ لگادی گئی۔۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کلگام میں سکول اور کالجز بند کر دیئے۔ علاقے میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج بھی جاری ہے۔ ادھر بھارتی پولیس نے متعدد کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔