تمام کاروباری مراکز بند، سڑکوں پر ہو کا عالم، سنگینیں تانے بھارتی فوجیوں نے وادی کو محاصرے میں لے رکھا ہے
سری نگر: (دنیا نیوز) اتوار کو قابض فوج کے ہاتھوں 19 نہتے نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، نماز جمعہ کے بعد مجوزہ احتجاجی مظاہرے روکنے کے لئے بھارتی پولیس نے خار دار تاریں لگا کر سڑکیں بند، راستے مسدود کر رکھے ہیں۔
ہڑتال کی کال تاجروں کی جانب سے دی گئی، جس پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے، سرینگر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ہو کا عالم ہے، پوری وادی میں عوامی اور حساس مقامات پر بکتر بند گاڑیاں تعینات اور سنگینیں تانے قابض فوج کے اہلکاروں نے محاصرہ کر رکھا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد مجوزہ احتجاجی مظاہرے روکنے کے لئے پولیس نے خار دار تاریں لگا کر سڑکیں بند کر کے مظلوم کشمیریوں کی آمدو رفت پر پابندی لگا رکھی ہے۔