اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انڈین فوج کی بربریت پر ناصر جنجوعہ نے پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایوں کےساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر واستبداد سے حالات مزید کشیدہ ہونگے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔