سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے ورثا سے اظہار یکجہتی اور حکومتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ، حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جوائنٹ ریسسٹنس لیڈرشپ کی کال پر آج شوپیاں میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ، ریلی کے شرکا سے حریت رہنما خطاب کریں گے، ادھر پولیس نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو تاحال رہا نہیں کیا، سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے، انہوں نے مشتاق احمد ٹھوکر کی قابض فوج کے ہاتھوں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین جنگی جرم قرار دیا۔