الجزائر: فوجی ائیر پورٹ پر طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

Last Updated On 11 April,2018 06:42 pm

الجیریا: (دنیا نیوز) شمالی افریقہ کے ملک الجزائر کے آرمی ائیر پورٹ پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ دارالحکومت سے 20 کلومیٹر دور پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق فوجی طیارے نے بوفارک ائیر پورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ چند منٹوں بعد ہی اس میں آگ لگ گئی، طیارے میں 200 افراد سوار تھے جن میں سے 100 موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔