سانحہ قندوز: بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

Last Updated On 10 April,2018 11:30 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) قندوز میں امریکی حملے میں حفاظ کرام کی شہادت اور وحشیانہ حملے پر عالمی برادری کی خاموشی، بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مذمتی قرارداد منظور، عالمی برادری سے حملے کا نوٹس لینے کی درخواست کی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر راحیلہ درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں افغانستان کے شہر قندوز میں بمباری میں شہید طلباء کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کے دوران قندوز میں امریکی بمباری کے حوالے سے مذمتی قرارداد رکن اسمبلی شاہدہ رؤف نے پیش کی۔ جس کا متن تھا کہ حفاظ کرام پر امریکی بمباری اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عالمی برادری اس وحشیانہ بمباری کا نوٹس لے۔

قرارداد پر اراکین کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اسرائیل کی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی، امریکہ پوری دنیا میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، جس کے بعد مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔

Advertisement