کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کا احتجاج، کل سے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ حکومت ہماے معاملے پر سنجیدہ نہیں ہے۔
بلوچستان کے احتجاجی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے کل سے صوبے بھر کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے او پی ڈی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور پیدا میڈیکل سٹاف اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 28 روز سے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہے۔
ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ دو روز قبل 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا گیا لیکن اس کے باوجود کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا لیکن اب مذاکرات نہیں ہونگے۔ مطالبات کی منظوری کے نوٹیفکیشن تک احتجاج جاری رہے گا۔