ملکی سیاست میں نئی انٹری،'بلوچستان عوامی پارٹی' کا اعلان

Last Updated On 29 March,2018 02:55 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں مسلم لیگ نون کی حکومت کی تبدیلی کے بعد ناراض لیگیوں اور ہم خیال گروپ نے نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعلی قدوس بزنجو اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ق کے سابق سینیٹر سعید احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت کے لئے 10 رکنی عبوری کونسل قائم کی گئی ہے۔ نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان صوبے کے عوام کے مفاد میں نئی جماعت بنائی گئی ہے، آئندہ انتخابات میں بی اے پی بھرپور شرکت کرے گی۔

انوارلحق کا کڑ نے مزید کہا بلوچستان عوامی پارٹی میں نواب ذولفقار مگسی کی اہلیہ میر جان محمد جمالی سمیت موجودە اور سابق وزراء، سینیٹرز اور نواب و سرداروں کے بیٹوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ نئی سیاسی جماعت مستقبل بلوچستان کے سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی۔