سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ کے قریب ایک مبینہ خودکش بمبار احساس ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کے الرٹ اہلکاروں نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا ہے اور اس کے جسم پر بندھی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ مبینہ خودکش سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ جس میں 10 سے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ تھے۔