گنج پن کے خاتمے کیلئے دوا دریافت

Last Updated On 09 May,2018 09:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے کمزور ہڈیوں کے علاج کی دوا سے گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کر لیا۔

محققین کے مطابق انھوں نے گنجے پن کا ممکنہ علاج اس دوا کی مدد سے دریافت کیا ہے جو اصل میں کمزور ہڈیوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔لیکن اس کا انسانی جسم پر رد عمل زیادہ بال اگنے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ محققین کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوا کے استعمال سے اس پروٹین کا راستہ بند ہو جاتا ہے جو انسانی جسم میں بال اگنے کے خلیوں کی راہ میں مداخلت کرتا ہے