لاہور(نیٹ نیوز) فیس بک پیجز کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ گاہے بگاہے اس پر پوسٹنگ کی جائے مگر فیس بک کے دو ایسے پیجز بھی ہیں جنہوں نے اس طرح کے سارے مشوروں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 71 سالہ اطالوی گلوکار (Toto Cutugno) کا فیس بک پیج (www.facebook.com/tocutugno666 ) ایسا ہے جس میں ایڈمن نے سوائے ایک تصویر کے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔
اس پیج کے ایڈمن کو ٹوٹو کوٹنگو کی 1976 کی ایک فوٹو اتنی پسند ہے کہ کئی عرصے سے ایک ہی فوٹو کو بار بار پوسٹ کر دیتا ہے ۔ ایڈمن کی اس حرکت کے باوجود یہ پیج اتنا مقبول ہے کہ اس کے 50 ہزار سے بھی زیادہ لائیکس ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں ہر پوسٹ کو ہزاروں لوگ لائیک، کمنٹس اور شیئر بھی کرتے ہیں۔ ایک ہی فوٹو بار بار شیئر کرنے والا یہ پہلا پیج نہیں۔ اس سے پہلے ایک ادا کار ڈیو کولیئر کا فیس بک پیج بھی ایسا ہی ہے جس پر ہر روز ایک ہی فوٹو لگائی جاتی ہے ۔ اس کا لنک /www.facebook.com/samepicofdavecoulier) ہے۔ ڈیو کے پیج کا عنوان ہی ’ڈیو کولیر کی روزانہ وہی تصویر‘ ہے۔ ڈیو کولیر کے پیج کو اتنی مقبولیت حاصل نہیں جتنی(Toto Cutugno) کے پیج کو ہے۔ ڈیو کولیر کے پیج کے 14500سے زائد لائیکس ہیں۔