لندن (نیٹ نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کیلا ذیابیطس اور موٹاپا کم کرنے سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مفید ہے۔
برطانوی اخبارکی ایک رپورٹ کیمطابق ماہرین کا کہنا ہے عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ کیلا ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مضر صحت ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں بلکہ کیلے میں گلائمکس انڈیکس شامل ہونے کی وجہ سے ذیابیطس کے مریض کیلئے یہ انتہائی مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق کیلے کے بارے میں دوسرا تاثر یہ ہے کہ کیلا کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہوسکتا ہے تاہم حقیقت میں کیلے میں کم لحمیات ہوتے ہیں اور یہ کولیسٹرول کو گھٹانے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔