انڈوں کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے صحت بخش قرار

Last Updated On 07 May,2018 10:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انڈے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مندثابت ہوتے ہیں۔

سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 12 انڈے کھانے کا سلسلہ اگر ایک سال تک بھی جاری رکھا جائے تو اس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو اور ذیابیطس سے قبل کی علامات کے شکار افراد میں امراض قلب کا خطرہ نہیں بڑھتا۔ اگرچہ ذیابیطس کے شکار افراد کو انڈوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے امراض قلب کا خطرہ نہیں بڑھتا بلکہ یہ صحت بخش غذا کا ایک حصہ ہے۔