موبائل فون اور بچوں کی ذہنی نشوونماء اور پٹھوں کیلئے انتہائی خطرناک

Last Updated On 06 May,2018 10:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ نے جہاں زندگی میں آسانیاں پید اکیں اور بچوں کو ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا،وہیں ان کی صحت کے حوالے سے بھی کئی مسائل سامنے آنے لگے ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونزکا استعمال بچوں کی نشونما روکنے کیساتھ ان میں سر درد اور پٹھوں کی کمزوری کا سبب بن سکتا ہے۔ تیز رفتار زندگی میں اس کا فائدہ تو ہے لیکن مسلسل استعمال سے اس کا نقصان ہو سکتا ہے۔ چھوٹی سی عمر میں ہی نظر کے چشمے لگنا اس کا پہلا نقصان ہے۔ ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر والدین نے بچوں کو آوٹ ڈور کھیلوں کی جانب راغب نہ کیا گیا تو صحت کے مسائل سنگین ہو جائیں گے۔