ٹوئٹر صارفین کو پاس ورڈ بدلنے کا مشورہ

Last Updated On 05 May,2018 11:19 am

نیویارک (دنیا نیوز ) تینتیس کروڑ ٹوئٹر صارفین کے لئے کمپنی نے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔ ایک بگ کی وجہ سے ہونے والی خرابی کے بعد احتیاطی طور پر پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔

فیس بک کے سکینڈل کے بعد ٹوئٹر صارفین کو پریشانی کا ممکنہ خدشہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اندرونی نظام میں بگ، خرابی سامنے آنے پر کمپنی نے 33 کروڑ صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ پر بلاگز اور ٹوئٹس میں صارفین کو بتایا کہ بگ کی وجہ سے خفیہ پاس ورڈ آشکار ہو گیا تھا، ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے بھی اس بارے میں ٹویٹ کیا۔ حکام کے مطابق تحقیقات میں پاس ورڈز کے چوری ہونے یا غلط استعمال کے شواہد نہیں ملے۔