لاہور: (روزنامہ دنیا) ایک بین الاقوامی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو رات کے وقت زیادہ شدت کی نیلی روشنی میں رہتے ہیں ان میں پروسٹیٹ کینسر کے ہونے کے خطرات دُگنے اور چھاتی کا سرطان ہونے کے خطرات ڈیڑھ گنا تک ہو جاتے ہیں۔
برقی آلات سے نکلنے والی روشنی کے متعلق بھی یہ مانا جاتا ہے کہ وہ ہمارے جسم کی گھڑی میں خلل ڈالتی ہے اور جو لوگ کنڈَلس استعمال کرتے ہیں انہیں نیند دیر سے آتی ہے۔ نیلی روشنی پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس(جو ہمارے گھروں میں بھی ہوتی ہے ) سے نکلنے والی روشنی ہارمونز کو بھی متاثر کرسکتی ہے جو کینسر کا سبب ہوسکتا ہے۔