لاہور (دنیا نیوز )امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا مریخ کی جانب نیا مشن مارس ان سائٹ شروع ہوگیا۔ سرخ سیارے کی سطح کی گہرائی میں جا کر تحقیق کرے گا۔
پانچ مئی کو سفر پر روانہ ہو گا، مشن مارس ان سائٹ سے منسلک سائنسدان بروس بینرٹ کا کہنا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہے، مارس لینڈر لیبارٹری سیارے کی سطح کو گہرائی تک کھود کر اس کی ساخت پر تحقیق کرے گی۔
ان کا کہنا ہے اس تحقیق سے اس بات کا علم ہو سکے گا کہ مریخ اور زمین کی ابتدا کس طرح ہوئی۔ یہ چھ ماہ میں مریخ پہنچے گا، مشن پر تراسی کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔