تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک میٹنگ میں کہا کہ فلسطینی امریکی صدر کی پیشکش قبول کریں یا پھر چپ کرکے بیٹھ جائیں۔
گزشتہ ماہ نیویارک میں ایک یہودی تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی اب تک کئی مواقع گنوا چکے ہیں۔ اب وقت ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں یا پھر شکایت کرنا بند کریں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیح نہیں ہے۔ تاہم اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی کے لیے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا آغاز ضروری ہے۔
اس سے پہلے عرب لیگ کے اجلاس میں سعودی شاہ سلمان اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر چکے ہیں۔