کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) معروف سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کردی گئی ، انتظامیہ نے واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ ایڈمن کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے فیچر سے گروپ ایڈمن کومزید اختیارت سونپ دیے گئے ہیں، جن کی بدولت وہ دیگر ممبران کی سرگرمیاں محدود کرسکتا ہے۔
پیغامی رسانی کی اس مقبول ایپلی کیشن کے نئے فیچر سے گروپ ایڈمن دیگر ممبران کے ایکشن کو محدود کرسکے گا۔ ممبران اپنے طور پر باآسانی گروپ کا نام، آئیکون، انفارمیشن اور ڈسکرپشن تبدیل کرکے اپنی مرضی سے کوئی بھی اپ ڈیٹ کرسکتے تھے تاہم نئے فیچر میں اب ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ نے گروپ کی پرائیویسی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ کے حوالے سے کسی بھی تبدیلی کا اختیار ممبران سے واپس لے کرایڈمن کو دے دیا ہے اور اب ایڈمنسٹریٹر کے بغیر کوئی بھی ممبر گروپ کے پروفائل میں تبدیلی نہیں کرسکتا۔