کولمبیا: (دنیا نیوز) امریکی ڈاکٹر کی انوکھی واردات، کتوں کا استعمال کر کے منشیات سمگل کرتا رہا، ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔
امریکا کی ریاست کولمبیا سے تعلق رکھنے والا جانوروں کا ایک ڈاکٹر کتوں کی مدد سے منشیات سمگل کرتا تھا۔ ملزم مائع ہیروئن کے پیکٹوں کو کتے کی آنتوں میں چھپا کر سمگل کرتا تھا۔ ملزم آندریس لوپیز کو بروکلین کی وفاقی عدالت میں طلب کیا گیا جہاں اس پر ہیروئن امریکا لانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے۔ لوپیز ہسپانیہ میں گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اسے ملک بدر کر کے امریکا بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ اگر امریکی ڈاکٹر پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہو گئے تو ملزم کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔