سعودی سرمایہ کار ولید بن طلا ل نے مووین پک ہوٹل فروخت کر دیئے

Last Updated On 02 May,2018 05:15 pm

ریاض(روزنامہ دنیا) معروف سعودی سرمایہ کار ولید بن طلال نے56 کروڑ 70لاکھ ڈالر میں مووین پک ہوٹل فروخت کر دئیے۔

سعودی اخبار کے مظابق کنگ ڈم ہولڈنگ کمپنی نے فرانیسی سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فرنچ ایکور ہوٹل مووین پک کا سودہ کیا، کنگ ڈم ہولڈنگ کمپنی اس کے 33 فیصد حصص کی مالک تھی۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ڈیل رواں سال کی دوسری ششماہی میں مکمل ہو جائیگی۔ یاد رہے کہ مووین پک گروپ کے 27 ممالک میں 84 ہوٹل ہیں۔