واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) فحش فلموں کی امریکی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔
ڈینیئلز کے مطابق ان کی طرف سے اس قانونی دعوے کی وجہ صدر ٹرمپ کی دو ہفتے پہلے کی وہ ٹویٹ بنی، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ڈینیئلز پر غلط الزامات عائد کیے تھے ۔ ٹرمپ نے اس ٹویٹ میں ساٹیفنی کلفورڈ نامی ایک خاتون کا ذکر کیا تھاجو دراصل اسٹورمی ڈینیئلز کا اصلی نام ہے ۔ ڈینیئلز کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ان کے ساتھ 12برس تک معاشقہ رہا تھا۔