لاہور: (دنیا نیوز) چین کا شہر بیجنگ غیرملکی شہریوں کی پسندیدہ جگہ بن گیا، برطانوی جریدے کا دعویٰ ہےکہ وہ دن دور نہیں جب چین دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرے گا۔
چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں لوگوں کےلیے بیجنگ پسندیدہ جگہ بن گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین نے ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے زیادہ ترقی ہے۔بیجنگ میں چہرے کی شناخت کرنے والے سافٹ ویئر کی وجہ سے اب بینکوں کے چکر نہیں لگانا پڑتے۔ ٹیکنالوجی پارکس اور بغیر ڈرائیور والی گاڑیاں بھی ٹرانسپورٹ کا حصہ بننے کو ہیں۔غیرملکیوں کےلیے چینی زبان سیکھنا بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔
بیجنگ میں رہنے والے امریکی شہر سان فرانسسکو کے شہری اور بلاگر مائیک وو کہتے ہیں کہ عام بول چال میں چینی اکڑ برداشت نہیں کرتے لیکن خریداری کے معاملے میں بیجنگ کا حال انڈیا کے شہروں جیسا ہی ہے۔ بیجنگ کی نائٹ لائف بھی تارکین وطن کو خوب لبھاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ شہر فن و موسیقی اور اہم اور دلچسپ تاریخی واقعات سے لبریز ہے۔