واشنگٹن ( روزنامہ دنیا ) امریکی ماہرین کے مطابق شراب نوشی جتنی بڑھے گی کینسر کے خطرات اتنے ہی زیادہ ہونگے۔ شراب کم پینے سے جگر، منہ، چھاتی، بڑی آنت اور دیگر طرح کے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ 2013 میں 73 فیصد امریکی شراب نوشی کرتے تھے جن میں سے 13 فیصد بھرپور شراب نوشی کے عادی تھے۔
ماہرین کے مطابق اس بات کا ثبوت واضح ہے کہ شراب کئی طرح کے کینسر کی وجہ ہے جبکہ پیٹ اور لبلبے کا کینسر بھی شراب نوشی سے ہی لاحق ہوتا ہے۔ اس رپورٹ کی مرکزی مصنفہ نیول لوکونٹے کہتی ہیں کہ شراب کسی بھی قسم کی ہو اس سے کینسر ہوسکتا ہے ۔
سر، گردن اور ایسوفیگس کے کینسر کی اہم وجہ شراب میں موجود ایسٹلڈی ہائیڈ مرکب ہے ۔ شراب نوشی خواتین میں ایسٹروجن ہارمون کی مقدار بڑھادیتی ہے اس سے ان میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔