لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے اس میں پیمنٹ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ محدود صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں ہی پیمنٹ فیچر کا اکاؤنٹ بنانے کے بعد اسے استعمال کر رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی ادارے ’ٹیک کرنچ‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی شریک سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے نئے فیچر متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی طور پر انسٹاگرام کے محدود صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔ اس اہم فیچر کی سیکیورٹی کے لیے انسٹاگرام نے انتہائی ماہر افراد کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں، تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو ہرحال میں محفوظ بنایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارف کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں ای بینکنگ‘ اکاؤنٹ کی طرح اپنے ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اکاؤنٹ بنانا پڑے گا، جس کے بعد ہی صارف اسے استعمال کرسکیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ اس فیچر کو عام صارفین کے لیے سب سے پہلے امریکا اور برطانیہ میں متعارف کرایا جائے گا، جس کے بعد سلسلہ وار اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔